جسم کی چربی سے نجات کے لئے ہم کئی مشکل طرح کے نسخے آزماتے ہیں لیکن قدرت نے ٹماٹر میں ایسی طاقت رکھی ہے کہ اس کے جوس سے ہمارے جسم سے چربی اس طرح پگھل جاتی ہے جیسے گرمیوں میں برف۔
تائیوان یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی تحقیق کے مطابق ٹماٹر کے جوس کی وجہ سے جسم سے اضافی چربی پگھلنے لگتی ہے۔تحقیق میں زیادہ وزن والی خواتین کو روزانہ 250ملی لیٹر ٹماٹر کا جوس دو ماہ تک پلایا گیا اور اس کا نتیجہ انتہائی حیران کن تھا اور ان خواتین کا وزن کم ہوگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوس کے استعمال کے دوران خواتین کو اپنی روزانہ کی کھانے پینے کی عادات میں تبدیلی نہیں لانی پڑی ۔تحقیق کے آغاز اور
اختتام پر ان خواتین کے خون کے نمونے بھی لئے گئے اور یہ بات سامنے آئی کہ ان کا کولیسٹرول لیول بھی کم ہوااور ساتھ ہی خون میں ایک مادہ لائسوفین بڑھا جو کہ کینسر کے خلاف مدافعت بڑھاتا ہے۔اس کے علاوہ تحقیق کاروں کا کہنا ہے ٹماٹر کا جوس پینے سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔
آپ چاہیں تو یہ جوس بآسانی گھر پر بناسکتے ہیں،چار کلو ٹماٹر لے کو انہیں اچھی طرح پیسنے کے بعد ان میں دو بڑے چمچ نمک اور چار بڑے چمچ چینی شامل کریں اور دس منٹ تک چولہے پر پکائیں۔پکانے کے دوران چمچ ہلاتے رہیں اور اس کے بعد ٹھنڈا کرکے جوس کو فریج میں رکھ لیں اور دن میں روزانہ 250ملی لیٹر جوس نوش کرنے سے جسم کی چربی پگھل جائے گی۔